شہباز گِل کو ضمانت

شہباز گِل کیخلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا کیس، سماعت 29 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد (گلف آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔شہباز گِل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالت میں مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا جا سکا۔

عدالت نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ شہباز گِل کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں