ارشد ندیم

ارشد ندیم کا ملک میں ایتھلیٹکس گرائونڈ نہ ہونے کا شکوہ

لودھراں (گلف آن لائن)کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ملک میں ایتھلیٹکس کا مستقل گراونڈ نہ ہونے کا شکوہ کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستان میں ایتھلیٹکس کا مستقل کوئی گرائونڈ نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ورلڈ لیول کی سہولیات اور کوچ فراہم کرے، یہ چیزیں مل جائیں تو مقابلوں کی بھرپور تیاری کرسکیں گے۔

کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ انجری کے باوجود گولڈ میڈل حاصل کیے، جس میں کوچز کا بہت کردار ہے۔انہوںنے کہاکہ 60سال بعد کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے، 2023 میں ورلڈ ایتھلیٹکس گیمز، ایشین اور ساوتھ ایشین گیمز میرا ٹارگٹ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں