آسٹریلوی کپتان

آسٹریلوی کپتان نے آئوٹ ہونے کے فورا بعد ہی بائولر کی تعریف کردی

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے آئوٹ ہونے کے فورا بعد ہی بھارتی بالر کی تعریف کی جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا گیا۔

بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ نے یارکر گیند کرا کر ایرون فنچ کو 31 رنز پر آئوٹ کیا، اس وقت آسٹریلوی کپتان بہت ہی جارحانہ بیٹنگ کررہے تھے۔بارش کے باعث اس میچ کو 8 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 90 رنز بنائے تھے، جواب میں بھارتی ٹیم نے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے،آخری میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں