پاکستان اور انگلینڈ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائیگا

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ کل اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا ،مہمان ٹیم کو سات میچوں پر مشتمل سیریز میں 2-1کی برتری حاصل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستا ن اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ کل اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا ۔یاد رہے کہ مہمان ٹیم نے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی دوسرے میچ میں پاکستان نے زبردست کار کر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کر دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان کو مہمان ٹیم نے شکست دیکر سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کر رکھی ہے ۔ یاد رہے کہ سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باقی تین میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں