مسرت چیمہ

شہباز شریف ،سرکاری افسر کی مبینہ آڈیو ٹیپ کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے’ مسرت چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور سرکاری افسر کے درمیان سامنے آنے والی مبینہ آڈیو ٹیپ اچنبھے کی بات نہیں ، یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ شریف خاندان نے اقتدار کو ہمیشہ کرپشن کرنے ،اپنے کاروبار کے تحفظ اور اسے ترقی دینے کیلئے استعمال کیا ،جب بھی مسلم لیگ (ن)اقتدار میں آئی ان کا خاندانی کاروبار دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتا ہے جبکہ ملک کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل دیا جاتاہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ شریف خاندان نے ہمیشہ اپنے ، رشتہ داروں اور اے ٹی ایم مشینوں کی صورت میں موجود اپنے حواریوں کو مالی فوائد پہنچانے کے لیے قوانین کو پس پشت رکھا، ان کا وطیرہ ہے کہ یہ اپنے کاروبار کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مریم صفدر نے وزیراعظم ہائوس اور حکومت کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور اپنے والد کے ادوار میں بھی یہی مشق کی جاتی رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مبینہ آڈیو اور اس میں بھارت سے مشینری کی درآمد سمیت دیگر معاملات کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں