ریما

پاکستان کو ایران ،چین اور ترکی کیساتھ مشترکہ فلم سازی کا آغاز کرناچاہیے ،ریما

لاہور (گلف آن لائن) نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے جب تک عالمی مارکیٹ تک رسائی نہیں ہوگی اس وقت تک ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان کو ایران ،چین اور ترکی کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کا آغاز کرناچاہیے اس سے پاکستان کو چین ،ایران ، ترکی ،دبئی اور دیگر ممالک میں اپنی فلموں کی نمائش کیلئے ایک اچھی مارکیٹ میسر آسکتی ہے جس سے پاکستانی فلم انڈسٹری بھرپور فروغ پائے گی اور فلم انڈسٹری بحرانی دور سے نکلنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔

انہوںنے کہا کہ ہمیں اب ایک دائرے سے باہر نکلنے کی سوچ اپنانا ہو گی ۔ جب ہم دوسرے ممالک میں جائیں تو ہماری فلموں کا معیار بھی بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ سنجیدہ لوگوں کو اس پر پیشرفت کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں