سلمان خان

سلمان خان کی خود کے حوالے سے ہزار کروڑ معاوضہ لینے کے حوا لے سے افواہوں کی تردید

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے خود کے حوالے سے ہزار کروڑ معاوضہ لینے کے حوا لے سے افواہوں کی تردید کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے مشہور رئیلٹی ‘شو بگ باس 16’ کے حوالے سے افواہیں زیر گردش تھیں کہ سلمان خان اس شو کیلئے ایک ہزار کروڑ معاوضہ لے رہے ہیں۔سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران شو کے معاوضے سے متعلق بات کرتے ہوئے اس کی فیس ایک ہزار کروڑ لینے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے اتنے پیسے مل جائیں تو میں ساری زندگی کام نہ کروں۔

سلمان خان نے شو سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 12 سال کا طویل وقت ہوگیا ہے اور اب مجھے عادت ہوگئی ہے،یہ کھیل مجھے اچھا لگتا ہے۔بالی ووڈ سپر اسٹار نے بگ باس کے نئے سیزن سے متعلق کہا کہ مجھے نہیں پتا اس مرتبہ کیا ہوگا لیکن جو بھی ہوگا اچھا ہوگا۔ اس بار کا سیزن تیز اور غیر متوقع ہوگا۔واضح رہے کہ سپر اسٹار سلمان خان 2010ء سے بگ باس کی میزبانی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں