میاں اسلم اقبال

کرپشن میں سزا یافتہ مجرموں کی رہائی کی میرا تھون شروع ہو گئی’ اسلم اقبال

لاہور(گلف آن لائن) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی بل این آر او ٹو کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے، کرپشن میں سزا یافتہ مجرموں کی رہائی کا میرا تھون شروع ہو گئی ،لندن فلیٹس کی منی ٹریل کا متلاشی انصاف ہار گیا،کرپشن کیسز موجود ہیں لیکن اشرافیہ نے اپنے لئے قوانین بدل لئے ۔ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے 90شاہراہ قائد اعظم پر صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور دیگر شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزرا ء محمد بشارت راجہ،علی افضل ساہی،حسین جہانیاں گردیزی، سابق وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، تحریک انصاف کے راہنما عثمان ڈار اور دیگر شامل تھے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کرپٹ مافیا سزائیں تو معاف کراسکتا ہے عوام کا شعور نہیں چھین سکتا،چھوٹا چور جیل میں جبکہ طاقتور کے سامنے انصاف جھک جاتا ہے ،باشعور عوام چوروں، لٹیروں اور مفروروں کو کبھی قبول نہیں کرسکتے ،کل مہنگائی پر تنقید کرنے والے آج مہنگائی کو مشکل فیصلے قرار دے کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی سیاست ختم اور اب یہ ماضی کا حصہ بن چکی ،17 جولائی کو ضمنی انتخابات کی عبرتناک شکست چوروں کو بھولنی نہیں چاہیے ،عام انتخابات میں لیٹروں کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں