بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا میں معاشی بحران کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے، بیرسٹر سیف

پشاور (نمائندہ خصوصی) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں معاشی بحران کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے۔

معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے خیبرپختونخوا حکومت پر وزیراعظم کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں معاشی بحران ہے تو اس کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وفاق کے ذمے 275 ارب کے واجبات ہیں، امپورٹڈ حکومت این ایف سی کا اجلاس بھی طلب نہیں کر رہی۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ امپورٹڈ وزیراعظم اپنے کپڑے نہیں عوام کی لوٹی دولت سے بنائی اپنی جائیدادیں بیچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں