عاقب جاوید

بابرکو کونسے نمبر پر کھیلنا چاہیے؟ عاقب جاوید کا کپتان کو مشورہ سامنے آگیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اہم مشورہ دیا ہے کہ شاداب خان اور محمد نواز کو ٹاپ آرڈر میں لانا مسئلے کا حل نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں عاقب جاوید نے کہاکہ شاداب خان اور محمد نواز کو ٹاپ آرڈر میں لانا مسئلے کا حل نہیں، بابراعظم چوتھے نمبر پر کھیلیں جہاں مسئلہ ہے وہاں کپتان پرفارمنس دیتا ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ بابراعظم بڑے کھلاڑی ہیں، نمبر چار پر کھیلیں گے تو دیگر کھلاڑیوں کو اعتماد ملے گا، فخر زمان اور محمد رضوان کو ایسے حالات میں اوپننگ کرنی چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ کوئی کوچ کسی کو نہیں سکھا سکتا، کوچ صرف کھلاڑی کو اعتماد دیتاہے، بولر اپنی سب سے بہترین گیند کریں تو زیادہ وکٹیں ملنے کا موقع ہوتا ہے، حارث رف کو سمجھایا کہ اپنی اسٹرینتھ پر بولنگ کرا۔عاقب جاوید نے کہاکہ نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رف جیسے فاسٹ بولر کسی اور ٹیم کے پاس نہیں، پاکستان کی فاسٹ بولنگ مکمل ہے، بولنگ کا کوئی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان کو حیدرعلی یا خوش دل کی جگہ ورلڈکپ اسکواڈ میں لانا چاہیے، فخر زمان کے بغیر پاکستان کا بیٹنگ آرڈر غیرتسلسل کا شکار رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں