مسرت جمشیدچیمہ

قوم کا شریف خاندان سے سوال ہے کیا لندن جانے کیلئے بیمار ہونا شرط ہے’ مسرت جمشیدچیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ قوم کا شریف خاندان سے سوال ہے کیا لندن جانے کیلئے بیمار ہونا شرط ہے ،آنکھو ں میں دھول جھونکنے کیلئے غریبوں کا دم بھرنے والی پانامہ رانی نے عدالتی فیصلے کی دستاویزات کی سیاہی بھی خشک نہیں ہونے دی اور لندن اڑان بھر گئیں ،این آر او ٹو سے سارا شریف خاندان مستفید ہو رہا ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پانامہ رانی جب سے پاکستان سے گئی ہے اپنے مفرور والد کے ساتھ لندن کے ٹھنڈے ماحول میں بیٹھ کر ملک کے خلاف سازشیں کرنے میں لگی ہوئی ہے اور ان کے والد کی پریس کانفرنس کی صورت میںقسط وار کہانی سامنے آنا شروع ہو گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے جب اسلام آباد کی طرف کال دی تو امپورٹڈحکمرانوں میں جرات نہیں ہو گی کہ وہ عوام کی راہ کی رکاوٹ بن سکیں ۔ پنجاب حکومت نے 25 مئی واقعے پر کمیٹی بنا دی ہے، واقعے میں ملوث لوگوں کو سزا ضرور ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں