ترسیلاتِ زر

ستمبر 2022ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.4 ارب ڈالر کی آمد

اسلام آباد (گلف آن لائن) ستمبر 2022ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.4 ارب ڈالر کی آمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق نمو کے لحاظ سے ستمبر 2022ء کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 10.5 فیصد اور سال بسال بنیاد پر 12.3 فیصد کمی ہوئی۔

ترجمان نے بتایاکہ جولائی تا ستمبر مالی سال 23 کے دوران مجموعی طور پر 7.7 ارب ڈالر آئے جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.3 فیصد کم ہیں۔ ستمبر 2022ء کے دوران ترسیلاتِ زر کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (616.6 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (474.3 ملین ڈالر)، برطانیہ (307.8 ملین ڈالر) اور امریکہ (268.1 ملین ڈالر) شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں