اعتزاز احسن

پیپلزپارٹی کا اپنے بانی رکن اعتزاز احسن کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے بانی رکن اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی آج ہی سفارشات پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو بھجوائے گی۔پی پی ذرائع نے بتایا کہ ایگزیکٹوکمیٹی کے آج اجلاس میں اعتزاز احسن کی بیانات کیخلاف قرارداد منظورکی جائے گی، انہیں پنجاب ایگزیکٹوکمیٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس بھی بھجوایا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ آصف زرداری کی ہدایت پر کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں