ندیم افضل چن

سندھ فتح کرنے کے خواہشمند کی نشستیں پیپلز پارٹی نے لے لی ہیں’ ندیم افضل چن

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اور سندھ سے دونوں نشستیں جیت کر پیپلز پارٹی مخالف بیانیے کو ابدی نیند سلادیا ،سندھ فتح کرنے کے خواہشمند کی نشستیں پیپلز پارٹی نے لے لی ہیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ یہ کامیابی جئے بھٹو کے ہمیشہ سے دلوں میں دھڑکتے نعرے کی گونج بڑھا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں