وزیراعظم شہبازشریف

سیلابی پانی کو نکالنے کیلئے تمام کاوشیں کی جارہی ہیں ، فی خاندان میں 25ہزار روپے تقسیم کئے جارہے ہیں،وزیراعظم

صحبت پور(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیلابی پانی کو نکالنے کیلئے تمام کاوشیں کی جارہی ہیں ، سیلاب متاثرین کے فی خاندان میں 25ہزار روپے تقسیم کئے جارہے ہیں، سیلاب متاثرین سے گزشتہ 2ماہ کے بجلی کے بل وصول نہیں کئے گئے ، آئندہ فصل کیلئے بیج فراہم کرنے کی تیاری کررہے ہیں، پانی کی سطح کم ہوئی ہے ، مگر ابھی بجلی پورے علاقے میں پانی پھیلا ہوا ہے ، کھڑے پانی کی وجہ سے بہت سی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

وزیراعظم شہبا ز شریف ایک روزہ دورہ پر بلوچستان کے متاثرہ علاقے صحبت پور پہنچ گئے ، دورہ کے دوران وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی کے کامون کا جائزہ لیا ، وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ 5اضلاع کیلئے مشینری کام کررہی ہے ، وبائی امراض کو روکنے کیلئے اسپرے کیا گیا ہے ، ماڈل سکول جلد تعمیرکردیا جائے گا ،

وزیراعظم کی ہدایت پر اگست اور ستمبر کے بجلی کے بنل نہیںلئے گئے ،متاثرین میں 70ہزر مچھر دانیاں تقسیم کی جاچکی ہے ، ا س دوران وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقے صحبت پاور کا دورہ کیا ۔ متاثرہ علاقہ ابھی بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے ، سیلابی پانی کو نکالنے کیلئے تمام کاوشیں کی جارہی ہیں ، سیلاب متاثرین کے فی خاندان میں 25ہزار روپے تقسیم کئے جارہے ہیں، سیلاب متاثرین سے گزشتہ 2ماہ کے بجلی کے بل وصول نہیں کئے گئے ، آئندہ فصل کیلئے بیج فراہم کرنے کی تیاری کررہے ہیں، پانی کی سطح کم ہوئی ہے ، مگر ابھی بجلی پورے علاقے میں پانی پھیلا ہوا ہے ، کھڑے پانی کی وجہ سے بہت سی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ سیلابی پانی کو نکالنا بہت بڑا چیلنج ہے ، اس چیلنج کو مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ، پی ڈی ایم اے ، این ڈی ایم اے صوبائی حکومتیں اور دیگر ادارے سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن امداد فراہم کررہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں