جمائمہ گولڈ اسمتھ

جمائمہ اپنے بچوں کیساتھ ”آئو بچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی ” ملی گایا کرتی تھیں

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جائمہ گولڈ اسمتھ اپنے بچوں کیساتھ ”آئو بچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی ” ملی گایا کرتی تھیں ۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والی بتاہ کاریوں اور اپنی فلم کے علاوہ اپنے بچوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔دوران انٹرویو جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ اردو میں کون کون سے ملی نغمے گاتی تھیں، انہوں نے اردو میں نغمے گا کر بھی دکھائے۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ ملی نغمہ آ بچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی، جس کی خاطر دی قربانی ہم نے لاکھوں جان کی، پاکستان زندہ باد پاکستان پاکستان زندہ باد۔

اپنا تبصرہ بھیجیں