حمزہ علی عباسی

اپنے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا، حمزہ علی عباسی

کراچی (گلف آن لائن) معروف فلم و ڈرامہ اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا ،یقین رکھتا ہوں نظر لگتی ہے مگر قرآن شریف نے اللہ تعالی نے واضح کہا ہے کہ جو برائی آنی ہے وہ آکر رہنی ہے۔ایک انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ انہیں مولاجٹ اور نوری نت میں سے اپنا کردار نوری نت زیادہ پسند ہے، مولا جٹ فواد خان ہی بہتر ادا کر سکتے تھے اور انہوں نے اس کردار کے ساتھ انصاف کیا ہے۔حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ نوری نت کردار ان کی حقیقی شخصیت کے بالکل بر عکس ہے۔

حمزہ علی عباسی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ اپنے بیٹے مصطفی عباسی کا ڈائپر بھی تبدیل کرتے ہیں اور اسے سلانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔حمزہ علی عباسی نے بچوں کو نظر لگ جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب کہا کہ نظر لگتی ہے وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں مگر قرآن شریف نے اللہ تعالی نے واضح کہا ہے کہ جو برائی آنی ہے وہ آکر رہنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں