بابر اعوان

ملک کو تیزی سے تصادم کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ،عمران خان کیخلاف غیر آئینی فیصلہ، وفاقِ پاکستان کی بنیاد پر حملہ ہے’بابر اعوان

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو تیزی سے تصادم کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ،عمران خان کے خلاف غیر آئینی فیصلہ، وفاقِ پاکستان کی بنیاد پر حملہ ہے۔

انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خان ریفرنس میں نا اہلی کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم کیا پیغام دینا چاہتے ہو؟ تیس چالیس ایلیٹ عقل مند ہیں، 22 کروڑ بے وقوف؟ تم پاکستان کے مالک ہو، باقی کرایہ دار؟ عمران خان، تحریکِ انصاف کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا۔

یہ فیصلہ تاریخ کے کوڑے دان میں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف غیر آئینی فیصلہ، وفاقِ پاکستان کی بنیاد پر حملہ ہے۔ کپتان نے مافیا الیون کو کھلے میدان میں ہرایا۔ اس شکست کا بدلہ بند کمروں سے نہیں لیا جاسکتا۔ ملک کو تیزی سے تصادم کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ قوم سختی سے فیصلہ مسترد کرتی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ مقبول رہنمائوں کو نااہلی یا کسی اور زبردستی کے ذریعے عوامی شعور سے دور نہیں کیا جا سکتا۔عمران خان عوام کے درمیان رہتے ہیں اور یہ مضحکہ خیز فیصلے انھیں نہیں روک سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں