رانا شہزاد

عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ متعصبانہ ہے: رانا شہزاد

برن(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کے سابق صدر رانا شہزاد رفاقت نے توشہ خان کیس میں عمران خان کی نااہلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے الیکشن کمیشن کا معتصبانہ رویہ قرار دے دیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں الزام لگایا کہ ضمنی الیکشن کے بعد عمران خان ناقابل شکست ہو چکے ہیں۔۔

حکومت خوف اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔۔ اور الیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑ کے ذریعے کپتان کو ٹیکنکل ناک آئوٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہےجو کسی صورت قبول نہیں۔رانا شہزاد نے مائنس عمران فارمولے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی ایک بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے۔

عمران خان کو کسی صورت سیاسی میدان سے باہر نہیں رکھا جا سکتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھنے کی کوششیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔اور اُن کے یہ خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔انہوں نے واضح کیا ہے عمران خان ہماری ریڈلائن ہے۔اُن کیلئے وہ ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں