وزیر خارجہ

بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے بزدلانہ کاروائیاں پولیو اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹوزر داری نے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہارِ افسوس اور شہید اہلکار محمد ہاشم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا

بلاول بھٹو ز رداری نے کہاکہ امید ہے حملے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کے بزدلانہ کاروائیاں پولیو اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں پولیو کے خلاف جنگ میں مصروف پولیو ٹیموں کے ہر کارکن کے حوصلے، جذبے اور ہمت کو سلام۔

اپنا تبصرہ بھیجیں