بیرسٹر ڈاکٹر سیف

اپوزیشن اتحاد کیساتھ ملکر جعلی سرکار کو زمین بوس کرینگے ، بیرسٹر سیف

پشاور(نمائندہ خصوصی ) خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے جعلی فارم 47 پر مہر تصدیق لگا دی۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے پر عوام کا مسترد شدہ شخص بٹھا دیا گیا، جعلی فارم 47 سرکار مسترد افراد کو نواز رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں سے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس لینا اب فرض بن چکا، اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی جعلی سرکار کو زمین بوس کرے گی۔ چچا اور بھتیجی کی جعلی سلطنت کے لیے گہرا گڑھا تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں