جمشید اقبال چیمہ

جس طرح وزیر قانون کا استعفیٰ ، بلاول کی معافی آئی اسی طرح عام انتخابات کی تاریخ بھی آئیگی ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ جس طرح وزیر قانون کا استعفیٰ اور بلاول زرداری کی معافی آئی ہے اسی طرح جب لانگ مارچ پہنچے گا تو عام انتخابات کی تاریخ بھی آجائے گی ،عمران خان ملک کی حقیقی آزادی کے لئے انقلاب کی قیادت کر یں گے ۔ اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ لانگ مارچ کے آغاز سے قبل ہی حکومتی صفوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور محفوظ راستہ تلاش کیا جارہا ہے ۔

عوام کسی کو بیرون ملک فرار نہیں ہونے دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ مکمل طور پر پر امن ہوگا اور عمران خان واضح اعلان کر چکے ہیں ہم ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے ۔ عام انتخابات کا مطالبہ قطعی غیر آئینی نہیں کیونکہ ا س وقت ملک کی سلامتی دائو پر لگی ہوئی ہے ، معاشی حالت جس طرف جارہے ہیں آنے والے دنوں میں انہیں سنبھالنا کسی کی بات نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ اگر امپورٹڈ حکومت یا وزیر انتشار نے کوئی شر انگیزی کی تو حالات کی ذمہ داری اس پر عائد ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے لئے بیتاب ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں