پاکستانی ٹیم

پاکستانی ٹیم پرتھ سے سڈنی پہنچ گیا ،(آج )مشقوں کا آغاز کریگی

پرتھ (گلف آن لائن ) آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شریک پاکستان ٹیم پرتھ سے سڈنی پہنچ گئی جہاں وہ 3 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلے گی۔کپتان بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹرز پرتھ سے سڈنی کے لئے بذریعہ پرواز روانہ ہوئے ۔پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ کی تیاری کیلئے( آج )بروز منگل سے سڈنی اسٹیڈیم میں مشقوں کا آغاز کریگی

جبکہ بدھ کو بھی کھلاڑی بھرپور پریکٹس سیشن کریں گے اور 3 اکتوبر کو اپنا چوتھا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گے۔پاکستان ٹیم کو ابتدائی 2 میچوں میں بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے نیدر لینڈ کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں