سابق وزیراعظم عمران خان

عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

لاہور ( کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ معزز جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد آفاق کی درخواست پر سماعت کی ۔ جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف کے معاملے میں عمران خان نے درخواست دائر کی تھی اور نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا تھا ۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا ہے ،قانون کے مطابق نااہل شخص پارٹی چیئرمین کا عہدہ نہیں رکھ سکتا ۔عدالت سے استدعاہے کہ عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹایا جائے ۔معزز عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں