حمزہ علی عباسی

ماضی میں بالی وڈ کی دو بڑی فلموں میں کام کی پیشکش ٹھکرا چکا ہوں’ حمزہ علی عباسی

لاہور( گلف آن لائن)نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں بالی وڈ کی دو بڑی فلموں میں کام کی پیشکش ٹھکرا چکے ہیں۔حمزہ علی عباسی نے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ میں نے بالی وڈ کی دو بڑی فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا۔انٹر ویو میں حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ حمزہ نے 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم جڑواں 2 میں اداکار ورن دھون کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ٹھکرائی۔

حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ پیشکش ٹھکرانے کی وجہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ حالات تھے،دوسرا اسکرپٹ میں کچھ ایسا مواد تھا جسے میں نے قبول نہیں کیا اور پیچھے ہٹ گیا۔اداکار نے بتایا کہ فلم جڑواں 2 کے لیے ہدایتکار ساجد نادیوالا خود میرے پاس آئے اور اسکرپٹ پڑھ کر سنایا لیکن مجھے فلم میں کردار کا کچھ اندازہ نہیں تھا۔اپنی گفتگو میں حمزہ علی عباسی نے یہ بھی بتایا کہ اس سے قبل میں نے اکشے کمار کی فلم بے بی میں کام کرنے سے بھی انکار کیا کیونکہ اس میں پاکستان مخالف مواد شامل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں