پاکستان

چین کو پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان کی چین کو سمندری خوراک کی برآمدات 141.57 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ جنوری سے ستمبر کے مہینے میں گزشتہ سا ل کی نسبت 34 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق آٹے اور فش میل کی تجارت 49.48 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی، حجم کے لحاظ سے جنوری سے ستمبر میں پاکستان سے 43549.19 ٹن سے زائد درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 28486.12 ٹن تھی۔2021 میں جانوروں کی خوراک میں استعمال ہونے والی فش میل کا کل حجم 40654.92 ٹن رہا جس کی مالیت 40.53 ملین ڈالر تھی۔

رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں چین کو پاکستان کی برآمدات 2.57 بلین ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 2.51 بلین ڈالر سے 2 فیصد زیادہ ہے جس میں مسلسل تین سالوں میں اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی چین کو منجمد مچھلی کی برآمدات 37 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جب کہ منجمد کٹل فش 16 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی جبکہ منجمد فلیٹ فش اور سکبارڈ فش 6 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں