شیری رحمن

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے مظاہروں کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے تھا، شیری رحمن

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے مظاہروں کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے تھا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے مظاہروں کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پر تشدد مظاہروں اور شارٹ کٹ مارچ کے دوبارہ آغاز کے پیچھے مذموم مقاصد ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ یہ عوامی اور جمہوری بالادستی کی نہیں عمرانی بالادستی کی مہم ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران بچائو تحریک اب عمران کو اقتدار پر بٹھائو تحریک بن چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پر تشدد مظاہروں کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت تعلیمی ادراوں کی تعطیل کا اعلان کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کورونا وبا کے بعد تعلیمی ادارے اب تحریک انصاف کے سیاسی انتشار کی وجہ سے بند ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ مظاہرہ نہیں محاصرہ ہے جس سے ہر کاروبار زندگی متاثر ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان سے ہمیشہ الزام تراشی کی بنیاد پر بیانیہ بنا کر سیاست کی ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اب تو غیر ملکی صحافی بھی ان سے ثبوت کا پوچھتے ہیں جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ یہ لوگ جن پر الزامات لگاتے ہیں ان سے خفیہ ملاقاتوں کا اعتراف بھی کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ دوہرامعیار اور منافقت نہیں تو کیا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں