جمشید اقبال چیمہ

حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی سے ہی قوم کی کامیابی ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی سے ہی قوم کی کامیابی ہے ، مٹھی بھر مافیا اور اشرافیہ بائیس کروڑ عوام کا سامنا نہیں کر سکتے ، اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہوگا جو عام انتخابات کی تاریخ لئے بغیر واپس نہیں جائے گا۔

اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان نے اب تک جو بھی موقف اپنایا ہے وہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں اپنایا ہے اور سب سے بڑھ کر عوام نے سڑکوں پر نکل کر اس کی توثیق کی ہے ۔ امپورٹڈ حکومت گیدڑ بھبھکیوں سے عوام کو مرعوب نہیں کر سکتی بلکہ پیشگی آگاہ کر رہے ہیں کہ حقیقی آزادی کے سمندر کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے عام انتخابات کی تاریخ دیدیں یہی ان کے حق میں بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کی امیدوں کا محور و مرکز ہیں ،اب اگر کوئی اوچھی حرکت کی گئی تو عمران شدید رد عمل دیں گے ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوںکی پہلے ہی کوئی ساکھ نہیں تھی اور رہی سہی کسر ان کی کارکردگی نے نکال دی ہے ۔پاکستان صرف چوروں لٹیروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے نہیں بنایا گیا تھا بلکہ یہاں سب کے ساتھ برابری کا سلوک ہونا تھا لیکن آج طاقتور کیلئے اور جبکہ غریب اور مظلوم کے لئے اور قانون ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں