عطاء تارڑ

عطاء تارڑ کی وزیر آباد سے اہم راہنما امتیاز باگڑی کی گرفتاری کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے وزیر آباد سے اہم راہنما امتیاز باگڑی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امتیاز باگڑی کی گرفتاری بلاجواز، خلاف قانون اور سیاسی انتقام ہے ۔ اپنے بیان میں عطاء تارڑ نے کہاکہ عمران خان تصادم اور خانہ جنگی کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ یہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو دھمکانے اور ڈرانے کی کوشش ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی انتقامی ہتھکنڈے پی ٹی آئی کی پہچان ہیں، مقابلہ کرنا جانتے ہیں ،پارٹی امتیاز باگڑی کے ساتھ کھڑی ہے اور ڈٹ کر ان کا ساتھ دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں