سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں تین نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ میں تین نئے ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں نئے ججز سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں