شہباز شریف

لندن میں وزیراعظم کی طبیعت ناساز، وطن واپسی موخر کردی

لندن(گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث اپنی پاکستان روانگی موخر کر دی،وزیراعظم شہباز شریف چند روز قبل لندن گئے تھے اور انہیں گزشتہ روز پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم انہوں نے اپنا قیام ایک روز کے لیے بڑھا دیا تھا جس کے بعد انہیں ہفتہ کے روز وطن کے لیے روانہ ہونا تھا،

تاہم اب شریف فیملی کے ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ وطن واپسی کے لیے ائیر پورٹ روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی، وزیراعظم کو ائیرپورٹ روانگی سے قبل ہلکا بخار محسوس ہوا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ناساز طبیعت کے باعث فیملی نے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا جس کے باعث انہوں نے اپنی پاکستان روانگی موخر کر دی،فیملی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف دو روز مزید لندن میں قیام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں