وجیہہ سواتی کا قتل

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کا قتل،سابق شوہر کو سزائے موت سنا دی گئی

راولپنڈی (گلف آن لائن) راولپنڈی کی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے مرکزی ملزم سابق شوہر کو سزائے موت سنا دی،عدالت نے مجرم کو اغوا کے جرم میں 10سال قید اورجرمانے کی سزا بھی سنائی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے مرکزی ملزم سابق شوہر کو سزائے موت سنا دی جبکہ مجرم کو اغواء کے جرم میں 10سال قید اورجرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

مقتولہ کے سابق سسر حریت اللہ اورملازم سلطان کو لاش کی بیحرمتی پر7سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ملزم رشید اور زاہدہ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا گیا۔وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے وقت امریکی سفارتخانہ کے 4سینئر اہلکاراور ایف بی آئی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی، امریکی ایف بی آئی افسر نے فیصلے کو بہترین قرار دیا۔واضح رہے کہ ملزم رضوان حبیب نے اپنی سابق بیوی وجیہہ سواتی کو اربوں روپے مالیت کی جائیداد کا جھگڑا طے کرنے کے بہانے پاکستان بلا کر قتل کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں