جمشید اقبال چیمہ

عمران خان پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین اور متوازن سیاستدان ہیں’ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پانچ دہائیوں میں دیکھا جائے تو عمران خان پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین اور متوازن سیاستدان ہیں،ان کے مقابلے میں نواز شریف، آصف زرداری ،مولانا فضل الرحمان کرپشن کے باعث سمجھوتہ کرنے والے اور کسی نظریے سے عاری ہیں۔

اپنے بیان میںجمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ چور ٹولے اور مافیاز کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں عام آدمی تقویت حاصل نہیں کر سکا اور وہ غلاموں کی طرح زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں بار بار دہرائی جانے والی فلم دیکھ دیکھ کے اکتا چکے ہیں اور اب وہ اس کہانی کے سب کرداروں سے بھی بیزار ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ عوام نہیں چاہتے کہ عمران خان کسی سازش کا شکار ہوں اور اسی لیے وہ ہر چوک وہر چوراہے میں اپنا فیصلہ سنا رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور اس کی قوم کا روشن مستقبل عمران خان سے وابستہ ہے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اب یہ طے ہو چکا ہے کہ ملک کے فیصلے لندن یا کہیں اور بیٹھ کر نہیں بلکہ ملک کے اندر ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں