وزیر اطلاعات

عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی ، آپ کو جواب دینا پڑے گا ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی ، آپ کو جواب دینا پڑے گا ۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی ، آپ کو جواب دینا پڑے گا ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ جس بیانیہ پہ پورے ملک میں انتشار اور جھوٹ پھیلایا، جواب دئیے بغیر صرف دستبرداری کافی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آج عمران سے سوال نہیں بلکہ آج عمران کی بات پہ یقین کرنے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹے ، ملکی مفاد سے کھیل کھیلنے والے فارن فنڈد فتنے کی بات سْننے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پارلیمان کو ، افواجِِ پاکستان کو ، اداروں کو غدار ٹھہرا کر صرف یہ کہہ کر کہ it’s behind me and it’s over اور بات ختم ؟ ایسے نہیں عمران خان ایسے نہیں ۔ وفاقی وزیر نے کاکہ اپنے جھوٹ کے لئے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان ملک کو تہس نہس کر کے آج امریکی سازش کے بیانیہ سے دستبردار ہو گئے ہیں ،عمران خان نے اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان نے امریکی سازش ، امپورٹڈ حکومت اور ریجیم چینج کا بیانیہ پسِ پشت اِس لئے ڈالا کیونکہ وہ کبھی موجود تھا ہی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آج امپورٹڈ حکومت اور ریجیم چینج کے جھوٹے بیانیہ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج نام نہاد ”حقیقی آزادی”کا اصل چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اقتدار کی خاطر پاکستان کے خارجہ تعلقات کو سنگین خطرات میں ڈالا ،عمران خان نے ہوس اقتدار میں ملکی مفادات کے ساتھ سنگین کھیل کھیلا،چالیں چلیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اقتدار کی ہوس میں ملک اور قوم کو دائوپر لگا دیا، قوم کو جھوٹ سکھا کر اب کہتے ہیں کہ امریکی سازش والی بات ختم؟۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سپریم کورٹ کو اپیلیں کرتے رہے اور اب امریکی سازش والی بات ختم؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنے جھوٹ سے نہ صرف قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا بلکہ پاکستان کے خارجہ تعلقات کو بھی تباہ کرنے کی سازش کی ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان نے اپنے سیاسی مفادات کے لئے ملکی مفادات کے ساتھ سنگین کھیل کھیلا

اپنا تبصرہ بھیجیں