حافظ حمد اللہ

دبئی کے خریدار کا بیان ثبوت ہے عمران نیازی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مجرم ہے ،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ دبئی کے خریدار کا بیان ثبوت ہے عمران نیازی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مجرم ہے ،منی لانڈرنگ کا مجرم ثابت ہونے پر حکومت عمران نیازی کو کنٹینر سے اتار کر جیل پہنچائے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سرکاری” صادق اور امین”مسلمہ جھوٹا ہونے کے بعد گھڑی چور بھی ثابت ہوچکا ہے،ریاست مدینہ کے دعوے کرنے والے چور کی اصلیت پوری دنیا کو معلوم ہوچکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ دوبئی کے خریدار کے بیان کی روشنی میں توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کیا جائے ۔

انہوںنے کہاکہ ایک ثابت شدہ چور کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے اور حساب لیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے اقتدار اور اختیار کو بیچا، کرپشن فرنٹ مینوں کے ذریعے کی ۔ انہوںنے کہاکہ توشہ خانہ کیس میں ثبوتوں کے انبار ہیں لیکن انصاف کے دو معیار نظر آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں