شان شاہد

شان شاہد کا ڈائریکٹرز، رائٹرز کو اِدھر نہیں جائوں گی ادھر نہیں جائوں گی سے نکلنے کا مشورہ

کراچی (گلف آن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے کہاہے کہ پاکستانی ڈائریکٹرز یا رائٹرز اِدھر نہیں جائوں گی ادھر نہیں جائوں گی سے نکل کر نئے موضوعات کی طرف آئیں۔ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے فلموں کی بہتری کے حوالے سے کہا کہ پاکستانی ڈائریکٹرز یا رائٹرز اِدھر نہیں جائوں گی ادھر نہیں جائوں گی سے نکل کر نئے موضوعات کی طرف آئیں۔

شان شاہد نے کہا کہ ڈائریکٹرز یا رائٹرز بہت سے موضوعات پر ہاتھ نہیں ڈال رہے، سائنس فکشن اور ہارر فلموں کو ہم استعمال ہی نہیں کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں