ایمل ولی

جسے فراڈ کہا جا رہا ہے اس کے پاس تحفے میں دی گئی گھڑی کیا کر رہی ہے؟ ایمل ولی

پشاور (گلف آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ یہ سوال بہت اہم ہے جس کو فراڈ کہا جا رہا ہے اس کے پاس وزیراعظم پاکستان کو تحفے میں دی گئی گھڑی کیا کر رہی ہے؟۔

ایک بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ اب یہ بھی عجیب ڈرامہ ہو رہا ہے کہ کوئی سوال بھی نہ پوچھے۔انہوں نے کہا کہ یہ سوال بہت اہم ہے کہ جس کو تم فراڈ کہہ رہے ہو، ان کے پاس وزیراعظم کو تحفے میں دی گئی گھڑی کیا کررہی ہے؟ایمل ولی نے کہا کہ انٹرویو صحافی کا حق ہے اور آزادی صحافت کیلئے ہم میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں