فرحان سعید

فرحان سعید نے ہمایوں سعید کو شان کے سٹائل میں اپنی فلم دیکھنے کی دعوت دے دی

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ گلوکار، اداکار فرحان سعید جو اب اپنی فلم ٹچ بٹن سے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں، فلم کی تشہیری مہم کے دوران منفرد انداز میں اداکار ہمایوں سعید کو فلم دیکھنے کی دعوت دے دی۔ ٹوئٹر پرفرحان سعید نے ہمایوں سعید کو ٹیگ کرکے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ادِھر جائیں یا ادھر جائیں، ٹچ بٹن دیکھنے ضرور آئیں، آپ ہماری انسپرئیشن ہیں۔

ہمایوں سعید نے بھی جوابا فرحان سعید کی آنے والی فلم کا ایک ڈائیلاگ سنا ہے جب پیار ہوتا ہے تو بندہ آپے سے باہر ہوتا ہے دہراتے ہوئے دعوت قبول کی اور فلم کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔.

اپنا تبصرہ بھیجیں