احسن اقبال

جمہوریت کا نعرہ لگانے والے مارشل لاء لگانا چاہتے ہیں، احسن اقبال

جدہ(گلف آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جمہوریت، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے کہتے ہیں ملک میں مارشل لاء لگ جائے۔پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے اقتدار جانیکا اتنا غم لیا کہ قوم کو ایک دوسرے کا گریبان پکڑا دیا۔

(ن ) لیگی رہنما نے کہاکہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو نقصان پہنچائے جانے کے باعث عوام تک مدد نہیں پہنچ رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں