حسن مرتضیٰ

عمران خان کندھوں پر چڑھ کر دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب نہ دیکھے’حسن مرتضیٰ

لاہور(گلف آن لائن) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کا مطالبہ تسلیم، انتخابات اکتوبر 2023ء میں ہونگے، جس کا لانگ مارچ ایک سے دوسرے شہر میں مارا مارا پھرتا ہو اسکا کیا مستقبل ہو گا۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آپ دھرنا دیں یا دھرنی،آپکے کرنوں کی کرنی آپکو ملے گی ۔

فیض آباد دھرنے کیل ئے درخواست فیس سیونگ کے سوا کچھ نہیں، آگے کا سوچنے والا آگے دوڑ پیچھے چوڑ کے فارمولے پر عمل پیرا ہے۔عوام کی طاقت کا دعوی کرنیوالا روزانہ نیوٹرلز کے پائوں پکڑتا ہے۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ صدر علوی کے بوڑھے کندھوں پر چڑھ کر نیازی دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب نہ دیکھے۔گھڑی چوری پر شرمندگی کی بجائے اپنا دفاع کرنیوالا روزہ گندہ ہوتا ہے۔عدالتی فیصلہ بھی آپ کو گھڑی چور ہی ثابت کریگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں