'ثانیہ نشتر

ٹیلی تھون کے نتیجے میں باقی رقوم کی وصولی نہ ہونے کی مختلف وجوہات ہیں’ثانیہ نشتر کی وضاحت

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے متاثرین سیلاب کے لیے کیے گئے ٹیلی تھون کے معاملے پر تحریکِ انصاف کی رہنما ثانیہ نشتر نے وضاحت پیش کر دی ۔

تحریکِ انصاف کی رہنما ثانیہ نشتر کا جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ عمران خان نے مختلف اوقات میں ٹیلی تھون کیے، ان سے 15 ارب روپے کے وعدے کیے گئے جبکہ 4 ارب 32 کروڑ روپے وصول ہوئے ہیں۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ ٹیلی تھون کے نتیجے میں باقی رقوم کی وصولی نہ ہونے کی مختلف وجوہات ہیں۔ان وجوہات میں انٹرنیشنل ٹرانزیکشن کی پابندیاں اور کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی نہ ہونا بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں