شیخ رشید

ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازار لگاہوا ہے’شیخ رشید

لاہور(گلف آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازار لگاہوا ہے۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آج سے ریسکیو آپریشن کاپہلا دن ہے، اداروں کا سیاست سے دور ہونا قابل تحسین ہے لیکن ادارے اپنے عوام سے دور نہیں رہ سکتے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 1ہفتے میں 2 صوبائی اسمبلیوں کافیصلہ ہو جائے گا ۔انہوں نے کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر کہا کہ والدین اپنے بچوں کاگلہ کاٹ رہے ہیں اوریہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں