آصف زر داری

ہمارے اسپیشل چلڈرن ہمارے معاشرے کا بنیادی حصہ ہیں ، باوقار مقام کا حق رکھتے ہیں، آصف زر داری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ہمارے اسپیشل چلڈرن ہمارے معاشرے کا بنیادی حصہ ہیں اور باوقار مقام کا حق رکھتے ہیں۔اسپیشل چلڈرن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ ہمارے اسپیشل چلڈرن ہمارے معاشرے کا بنیادی حصہ ہیں اور باوقار مقام کا حق رکھتے ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پولیو کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے تھے تاکہ آنے والی نسلوں کو جسمانی معذوری سے بچایا جائے۔انہوںنے کہاکہ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ایم ڈی بیت المال کو ہدایت کی ہے کہ اسپیشل چلڈرن کے علاج پر خاص ترجیح مبذول رکھی جائے تاکہ انہیں اپنے قدموں پر کھڑا کرکے وہ حق دیا جائے جس کے وہ مستحق ہیں

۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے اسپیشل چلڈرن کی خدمت پر خاص توجہ دی تھی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ اسپیشل چلڈرن کی خدمت ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوںنے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان پر خاص توجہ دیں اور انہیں احساس کمتری کا شکار ہونے نہ دیں۔انہوںنے کہاکہ اسپیشل چلڈرن پر خصوصی توجہ دینے کے لئے این آئی سی بی ڈی جیسے ادارے بنانے کی ضرورت ہے جہاں ان کا بہترین ماحول میں بہترین علاج کی سہولیات میسر ہو۔انہوںنے کہاکہ اسپیشل چلڈرن کی فلاح و بہبود کے لئے میڈیا اور سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں