کامیاب تجربہ

چین کی جانب سے خلا میں چاول کے بیجوں کے مکمل لائف سائیکل کا پہلا کامیاب تجربہ

بیجنگ (نمائندہ خصؤصی)شینزو 14 خلائی مشن کے تینوں خلابازوں کی زمین پر بحفاظت واپسی کے ساتھ ساتھ خلا میں چاول اور ایرابی ڈوپسس کے بیجوں کا 120 دنوں پر محیط لائف سائیکل بھی مکمل ہوا ہے۔یوں چین نے دنیا میں پہلی مرتبہ بیجوں سے بیجوں تک چاول کی کاشت کے مکمل لائف سائیکل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق خلا میں انسان کی طویل المدتی رہائش کے تناظر میں پودوں کے بیجوں کی نسل در نسل کامیاب افزائش ضروری ہے۔اس سے قبل عالمی سطح پر ایرابی ڈوپسس ، سرسوں ،مٹر اور گندم کے بیجوں کے لائف سائیکل پر مبنی افزائشی تجربات کیے جا چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ تجربہ انتیس جولائی سے پچیس نومبر تک جاری رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں