shaheen-afridi1.

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کرکٹر بھی شامل

دبئی (گلف آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں شامل ہیںجبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر اور عادل رشید بھی مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کیلئے پاکستان کی سدرا امین نامزدگیوں میں شامل ہیں۔آئر لینڈ کی گیبی لیوئس اور تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم بھی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔نتائج کا اعلان 12 دسمبر کو کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں