فیاض الحسن چوہان

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سازش ناکام ہوگی’فیاض چوہان

لاہور (گلف آن لائن) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سازش ناکام ہوگی۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف اور عمران خان کے فیصلوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے، عقل کے اندھے عمران خان کو تاحیات نااہل کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

نوازشریف کو تاحیات نا اہلی کی بنیاد پر پارٹی صدارت سے نااہل کیا گیا تھا، عمران خان کوصرف ایک دفعہ سیٹ سے نااہل کیا گیا۔انہوں نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ 13گیدڑوں کی جماعت پی ڈی ایم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں