پاکستان

دفتر خارجہ کی چمن میں افغان فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)دفتر خارجہ نے چمن میں افغان فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے افسوسناک واقعات دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما ہونے سے روکا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جانی چاہیے۔

بیان میں کہا گیا کہ سرحد پر شہریوں کی حفاظت کرنا دونوں فریقین کی ذمہ داری ہے، دونوں ممالک کے متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے رابطے میں ہیں کہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔
٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں