سیف الملوک کھوکھر

ہمیں انتخابات کا کوئی ڈر نہیں ،نواز شریف بہت جلد ہمارے درمیان ہوں گے’سیف الملوک کھوکھر

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ ہمیں انتخابات کا کوئی ڈر نہیں ،نواز شریف بہت جلد ہمارے درمیان ہوں گے ، تبدیلی کا خواب دکھانے والوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا اب مزید ڈرامے چلنے والے نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کھوکھر پیلس میں حلقے کے کارکنان کے ساتھ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورتی میٹنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے وزیر اعظم اور ان کے جھوٹے حواری عوام کو اپنے کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ،جھوٹے دعوئوں اور وعدوں سے عوام کے جذبات سے کھیلتے رہے مخوشحالی کا خواب دکھانے والوں نے ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا آئے روز جھوٹا عمرانی بیانیہ بیان کرتے رہے ،عوام سے روز جھوٹ پہ جھوٹ بولتے رہے اور اب بھی اسی ڈھٹا ئی پر قائم ہے انہیں ذرا برابر بھی شرم نہیں آتی کہ عوام پر ان کا پول کھل چکا ہے اب ان کے ڈرامے مزید چلنے والے نہیں ہیں ۔

سیف الملوک کھوکھر نے مزید کہا کہ ہمیں الیکشن کا کوئی ڈر نہیں ہم تو ہر وقت خود تیاری میں ہوتے ہیں ہمارا سارا وقت عوام کے درمیان ہی گزرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے لیڈر میاں محمد نواز شریف کو اپنے درمیان دیکھنے کے لیئے بہت پرجوش ہیں اور بہت جلد انشااللہ وہ ہمارے درمیان ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں