لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ ہمیں مختلف جگہوں سے سفارشیں آ رہی ہیں آپ الیکشن نہ کرائیں ،ن لیگ اور باقی جماعتوں کو اب بھاگنا نہیں چاہئے مقابلہ کرنا چاہئے ،پی ڈی ایم عوام میں جانے سے گھبرا رہی ہے،
ہم نے ٹیسٹ میچ کو ٹی 20 بنا کر کھیلا ہے، عمران خان نے کل جو چھکا مارا پی ڈی ایم کو گیند ہی نظر نہیں آئی،جمعے کو دونوں اسمبلیاں تحلیل کررہے ہیں،پی ٹی آئی کے ساتھ عوام کی طاقت کھڑی ہے،سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ہمارے 123 استعفے پڑے ہیں،ان استعفوں کو پاس کریں، پیپلزپارٹی کے پاس کوئی امیدوار نہیں، انہوں نے کیا الیکشن لڑنا ہے ، ن لیگ الیکشن کمشنر کو اپنے پارٹنر کے طور پر استعمال نہ کرے۔لاہور (آئی این پی )اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف وسابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آٹھ ماہ سے پاکستان کی سیاست عمران خان کے اردگرد گرد گھوم رہی ہے ، عمران خان صبح پہلا اوورکراتے ہیں تو پی ڈی ایم اسی کو روکتی ہیں ،عمران خان نے کل جو چھکا مارا پی ڈی ایم جماعت کو گیند ہی نہیں مل رہی ، یہ جو ٹیسٹ میچ تھا اسے ہم نے ٹی ٹونٹی بنا کر کھیلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی حکومتیں توڑ کر عوام کے پاس جارہے ہیں کسی اور ملک میںایسا ہوتا تو فوی انتخابات کرادیئے جاتے ۔ پی ڈی ایم 13جماعتوں کا اتحاد چوں چوں کا مربہ ہے ، جمعہ کے روز پنجاب اور کے پی کے اسمبلی کو تحلیل کررہے ہیں ، پی ڈی ایم کو انتخابات سے بھاگنا نہیں چاہیے ، پی ڈی ایم جماعتیں آئیں اور انتخابات کرائیں ،پی ڈی ایم جماعتیں عوام کے پاس جانے سے کیوں خوفزدہ ہیں،ن پاکستان کے عوام کو کیوں یرغمال بنایا جارہا ہے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم جماعت میں بہت فرق ہے ، تحریک انصاف کے جماعت کے ساتھ عوام کا سمندر کھڑا ہے ، ملکی تاریخ میں کوئی جماعت اتنے انتخابات نہیں جیتی ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پاس بہت مقبول لیڈ ہونے کا اعزاز ہے ، ہم اپنی ہی حکومت توڑ کر الیکشن میں جارہے ہیں ،
کوئی اور اپوزیشن ہوتی تو وہ اسے ویلکم کہتی ، نام نہاد پی ڈی ایم کی دوڑیں لگی ہوئی ہے ۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس دیکھی یوں لگتا ہے جیسے جسم سے خون ختم ہوگیا ، اگر آپ کے پاس ووٹ نہیں تو جاکر چنے بیچیں یا کوئی اور کام کریں ، سیاست اور جمہوریت عوام کا نام ہے ، عوام طے کرتی ہے کہ کون حکومت بنائے گا ، پی ڈی ایم اور ن لیگ کو بھاگنا نہیں چاہیے ، میدان اور گھوڑا بھی حاضر ہے ، آئین میں لکھا ہے کہ جب بھی الیکشن کا موقع ہوگا تو الیکشن کمیشن کوتیار رہنا چاہیے کبھی فلانے سے سفارشیں آرہی ہیں کہ انتخابات نہ کرائیں ،چند لوگ بند کمروں میں بیٹھ کر عوام کے مستقبل کے فیصلے کرتے ہیںِ۔
پاکستا ن کے نوجوانوں کے پاس انٹرنیٹ ہے ، آپ یہ تماشا مزید نہیںکر سکتے ، ہمارے اداروں اور طاقتور لوگوں کو سوچنا ہوگا ، اگر ہم نے عوام کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا تو نقصان پاکستان کو ہوگا ، عوام کے فیصلوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہوگا ، ورنہ ملک آگے نہیں چل سکتا ، فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ساڑھے 7لاکھ نوجوان ملک چھوڑکر چلے گئے ، ایک طرف پرین ڈرین ہورہا ہے تو دوسری طرف سرمایہ دار پیسے نہیں لگارہے ، مہنگائی کی حالت یہ ے کہ تنخواہ دار طبقہ کچن نہیں چلا سکتا ، آٹے کی قیمت میں 100اور پیاز کی قیمت میں 125فیصد اضافہ ہوا ، ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ ہے کہ ہمارے تمام استعفے منظور کئے جائیں ، تمام نشستوں پر فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں ، یہ انتخابات صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے ساتھ ہی کرائے جائیں ، قومی اسمبلی نہ توڑی اور الیکشن کے بعد ن لیگ کو امیدوار بھی نہیں ملیں گے ، ن لیگ کو کہتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کو پارٹنرکے طور پر استعمال نہ کریں ۔
الیکشن ہونے دیں پوری امید ہے کہ قومی اسمبلی توڑ دینگے ۔ الیکشن کمیشن یہاں آپ دے دیں ، یہ کام آپ نہ کریں ، لوگوں کو پتہ ہے کہ اگر الیکشن کمیشن انتخابات سے بھاگے گا تو ن لیگ کی مدد کرے گا ، ہم آپ کو بھاگنے نہیں دینگے ، کتنا بھاگ لینگے ، آپ کو انتخابات کرانا ہوں گے ، عوام فیصلے کرے گی کہ پاکستان اورعوام کا مستقبل کس کے ہاتھ میں ہے ۔ اس موقع پر رہنما پی تی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان پر اللہ کا خاص کروم فضل ہے ، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے جب سے حقیقی آزادی تحریک کا آغاز ہوا ، پوری قوم لیڈ کررہی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اورپوری پی ڈی ایم جماعت کا صف ماتم جاری تھا ۔
عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد ان کا چورن چکنا چور ہوگیا ، ان کی کنیز دوسروں کو مشورے دیتی پھرتی ہے ، مریم اورنگزیب کو کہنا چاہتی ہوں کہ بی بی تم رو ،پٹو یا جوچاہے کرو ، اسمبلیاں ٹوٹیں گی ، اپنے مالکوں کو واپس بلاو¿ ، اپنے انڈوں کے ساتھ کٹوں کا بھی صدقہ دے دو ، اب ہم ان چوروں کو ملک سے آزاد کراکر رہیں گے ۔ دنیا میں حد سے زیادہ اعتماد سے مثال دیکھنا ہو تو محترمہ اور ان کی کنیزوں کا حال دیکھ لیں ،ا فسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعت کو ان ہی کی زبان میں جواب دینا پڑتا ہے ، کل ملا کر تم لوگوں کی عمران خان کی پشاور چپل جیسی اوقات نہیں ہے ، سے اوقات سے بڑھ کر جوباتیں کرتی ہو تو بی بی تم اور تمہارے مالکان بھی چور ہیں ،آپ کو عوام باجماعت ٹرک کی سواری بناکر چھوڑے گی ، الیکشن کی تاریخ آنے دو عوا م بتائے گی کہ ملک کے حقیقی وارث وہ ہیں،عمران خان کے ورثاءکی تعداد بہت بڑی ہے ، آپ لوگ ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔
نواز شریف کے اہلخانہ باہر مقیم ہے ،چیری بلاسم کو بھی اقتدار ملتا ہے ملک میں لوٹ مار کے ساتھ ستھ اپنے بچے بھی باہر بھیج دیتے ہیں دوطریقوں سے یہ ملک میں ایسا چہاتے ہیں اقتدار اور لوٹ مار، لوٹ مار کی تاریخ ختم ہونے کے بعد ان کی ایکسپائری ڈیٹ کا آغاز ہوجاتا ہے ، پہلی فرصت میں ان کی چھوٹی چھتری بابر بھاگتی ہے ، انشاءاللہ عوام آپ سے اپنا حق چھین کررہے گی ، آپ لوگ دھمکیاں کس کو دیتے ہو ، جو ظلم وبربریت کا نظام قائم کیا ، ہم شہیدوں کے وارث ہیں بی بی ۔ ہم نے ہرطرح کا ظلم برداشت کیا ، عمران خان کو چار گولیاں کھانے کے بعد 103بخار کے ساتھ بستر پر ایک منٹ نہیں پڑے ، تمہارا جھوٹا اور مکار لیڈ بستر پر بیمار بن کر ایسے لیٹا تھا جیسے کبھی کسی نے ڈرامے اور فلم میں ایکٹنگ نہیں کی ۔ آپ لوگ نہ صرف عوام کے آگے بے نقاب ہوچکے ، بلکہ اس سسے اگلی دھتکارے جانے والے ڈگری بھی آپ کو ملے گی ، چیلنج کرتی ہوں کہ اپنے کرائے کے اور اسٹیٹ کے گارڈز کے علاوہ سارے مالکان باہر نکلو ، خود دیکھوگے کہ عوام آپ لوگوں کو کیسے رسپانس کرتی ہے ، اللہ نے عمران خان کو چن لیا ہے ، پوری عوام نے ان کو اپنی پلکوں پر بٹھایا ہوا ہے ،ہمارے کارکنان اور خواتین اپنے لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کو ترستے ہیں ، پاکستان جیت چکا ہے ، عوام نے تحریک انصاف کو پہلے ہی جتوا دیا ، بس میدان لگنے کی دیر ہے ، تماری اور تمہارے مالکان کی زبانوں کو ضبط کریں گے ۔