چینی وزارت خارجہ

ڈبلیو ٹی او کے ماہرین کے گروپ کے منصفانہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی وزارت خا رجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین ڈبلیو ٹی او کے ماہرین کے گروپ کی جانب سے کیے گئے منصفانہ فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو توسیع کرکے تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دیا، جس سے نہ صرف ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی ہوئی بلکہ اس سے امریکہ کے اپنے مفادات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

ماؤ ننگ نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ماہرین کے گروپ کے اس فیصلے کا احترام کرے، اس کے غلط طریقوں کو درست کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے، ڈبلیو ٹی او کے ساتھ کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حفاظت کرے اور ایک معقول بین الاقوامی تجارتی نظام کو برقرار رکھے۔

وا ضح رہے کہ وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ 21 دسمبر کو، ہانگ کانگ اور امریکہ کے درمیان تنازعہ کے معاملے میں ڈبلیو ٹی او کے ماہر گروپ نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ امریکہ کی طرف سے مصنوعات پیدا کرنے والے اصل مقامات کے اشارے پر نافذ کردہ دفعات ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہیں، اس پر ترجمان کا کیا تبصرہ ہے ؟
اس حوالے سے تر جمان نے تفصیلی جواب دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں